کراچی ۔: روس اور امریکا کے درمیان سرد جنگ میں کئے جانے والے ایٹمی دھماکوں نے سمندری مخلوق وھیل شارک کی اصل عمر کا معمہ حل کردیا ہے اور یہ نمونے پاکستان اور تائیوان سے ملے ہیں۔
اس تحقیق کی تفصیلات ’فرنٹیئرز ان مرین سائنس‘ کے تازہ شمارے میں چھپی ہیں جس سے دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ’وھیل شارک‘ کی عمر کا معمہ حل کرنے میں مدد ملی ہے۔ وھیل شارک کی بقا کو خطرہ لاحق ہے اور اس کی عمر کا اندازہ لگا کر اسے بچانے میں بھی مدد مل سکے گی۔
وھیل شارک کی عمر کا اندازہ لگانا ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے۔ تمام رے اور شارک کی طرح ان میں ہڈیوں کا باقاعدہ ڈھانچہ (اوٹولتھس) نہیں ہوتا جس کی بدولت ماہرین عمر کا اندازہ لگاتے ہیں بلکہ ہڈی نما ساختیں ضرور ہوتی ہیں۔ اوٹولتھس کئی سمندری مخلوقات میں ان کی عمر معلوم کرنے میں بہت مددگار ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here