رپورٹ: غفار منگی وی این ایس
یہ واقعہ، پچیس چھبیس تاریخ کا ہے۔ یہ خاتون کشمور سے یہاں آئی۔ ان کےساتھ زیادتی ہوئی ہے اور بچی بھی اغوا کرلی گئی ہے۔ تین نومبر سے میں نے کوشش کی، دس تاریخ کو میں نے ملزم کو گرفتار کیا، بچی کو بازیاب کرایا۔ میں نے ہر حربہ استعمال کیا، اپنے بچوں کو بھی استعمال کیا۔ اس بچی کو بازیاب کرایا اور ملزم کو گرفتار بھی کیا ہے۔
جب میں نے اسے بازیاب کرایا تواس کی حالت بہت خراب تھی، اس کے ساتھ ریپ کیا گیا تھا۔ بچی کو مویشیوں کے باڑے میں ایک گندی رلی میں لپیٹ کر پھینک دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ علیشا کی والدہ کو ملزمان نے اس شرط پر چھوڑا کہ کسی دوسری لڑکی کا بندوبست کرکے آئو۔
وہ پولیس کے پاس گئی پولیس افسر محمد بخش نے،اپنی بیٹی کو پیش کیا کہ ملزمان سے کہو لڑکی کا بندوبست ہوگیا ہے۔ثبوت کے طور پر اپنی بیٹی کی ملزمان سے بات کرائی۔جس کے بعد ان درندوں کی گرفتاری ممکن ہوئے۔