sharjeel memon

اسٹاف رپورٹ

حیدر آباد: صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ اور ایکسائیز ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے کیلئے منشیات کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے وہ آج منشیات کی روکتھام کے سلسلے میں شھباز ہال شھباَز بلڈنگ حیدرآباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے. انہوں نے کہا کہ تعلیی اداروں میں آئس و دیگر منشیات کا بڑہتا ہوا رجحان تشویش ناک ہے انہوں سیکریٹری ایکسائیز اور ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو کو ہدایت کی کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کریں اور ان کارروائیوں سے متعلق سیکرٹری انفارمیشن سندہ کو بھی آگاہ کریں تاکہ میڈیا پر ان کی تشہیر کرکے منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے انہوں نے سیکرٹری انفارميشن کو ہدایت کی کہ وہ چند روز میں منشیات کے خلاف اشتہار بھی شایع کروائیں جس میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن نمبر بھی ہو، انہوں نے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات کے جرم میں پکڑے جانے والے افراد سے اچھی طرح تفتیش کی جائے تاکہ نہ صرف منشیات کے بڑے اسمگلرز کو پکڑنے میں مدد ملے بلکہ منشیات کی سپلائی چین کو بھی توڑا جا سکے. انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ انہیں اس ضمن میں چند روز میں صورتحال میں بہتری نظر آنی چاہیے کیوں کہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے.

انہوں نے سیکریٹری ایکسائیز کو ہدایت کی کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں کرنے کیلئے اچھی شھرت کے حامل افسران پر مشتمل ایک ٹاسک فورس تشکیل دیں، صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو واٹس ایپ گروپ بنا کر اپنی روز مرہ کی کارکردگی اور معلومات شییئر کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا. اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، سیکریٹری ایکسائیز ٹیکسیشن سلیم احمد راجپوت، ڈی جی نارکوٹکس وحید شیخ، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو، ڈپٹی کمشنر حیدرآبادطارق قریشی ، ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ ودیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here