وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں دفاترکھولنے کے لیے تیار ہیں تاہم کمپنیوں کے پی ٹی اے سے مذاکرات جاری ہیں۔

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ چند نکات پر سوشل میڈیا کمپنیوں کے اعتراضات ہیں تاہم انکے خدشات دور کریں گے۔ سوشل میڈیا رولز میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل کریں گے۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی سے متعلق وزارت آئی ٹی ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا شامل کیا جائے گا جس میں ہمارے مقتدر حلقے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا ماحول بنایا جائے گا جس کے ذریعے ہیکنگ سسٹم کو روکا جا سکے۔

وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی پر بھی مشاورت سے پالیسی بنائیں گے۔ ہماری خواہش یہی ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں پاکستان آکر کاروبار کریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here