فارین ڈیسک

کراچی: پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ سے زیادہ ویڈیوز ہٹائی گئیں۔ ٹک ٹاک نے 2023ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی رپورٹ کے مطابق مذکورہ سہ ماہی کے دوران، پاکستان میں، 83 فیصد ویڈیوز کسی صارف کے دیکھنے سے پہلے ہٹائی گئیں۔

عالمی سطح پر، 2023ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران، 9 کروڑسے زائد ویڈیوز حذف کی گئیں یہ تعداد ٹک ٹاک پر اپ لوڈکی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.6فیصد ہے۔ خود کار طریقے سے پانچ کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ویڈیوزکو ہٹایا گیا۔ نوجوان صارفین کے تحفظ کے پیش نظر عالمی سطح پر، 13 سال سے کم عمر افراد کے ایک کروڑ انہتر لاکھ سے زائد اکاؤنٹس حذف کیے گئے۔ منفی سرگرمیاں روکنے کے لیے پانچ کروڑ بارہ لاکھ سے زائد جعلی اکاؤنٹس بھی حذف کیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here