اسٹاف رپورٹ
کراچی: سندھ اسیمبلی نے آج ایک ترمیمی بل پاس کیا ہے جس کے مطابق حیدرآباد سکھر لاڑکانہ کے ادارہ ترقیات کے سربراہ کا میئر اور چیئرمین ہونگے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سی او کا انتخاب میئر کے تجویز ہر ہوگا۔ میئر و چیئرمین ترقیاتی اتھارٹیز کے ڈائریکٹر جنرل کے لئے تین نام تجویز کرسکے گے۔
سندھ ادارہ ترقیات اہلکار کاونسل ملازمین کی حیثیت سے کام کریں گے۔ صوبائی مالیاتی کمیشن کے ایوارڈ کے لیے 180 دنوں کے اندر سفارشات مرتب کرے گا۔بل کا متن پہلی مرتبہ صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے فارمولے میں ٹیکس وصولیاں بھی شامل ہونگی متن پی ایف سی کے وسائل کی تقسیم۔کا طریقہ کار پی ایف سی وسائل کی تقسیم چار بنیادوں پر کی جائے گی۔ 1مردم شماری 2 ایراضی 3 پسماندگی اور 4 آمدنی شامل ہوگا۔
لوکل کاونسل مونسپل کمیٹیاں تصور کی جائے گے بل کامتن تعلقہ کاؤنسل کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا گیا ہے میئر چیئر ڈپٹی میئر ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجدگی پر کاونسل کسی بھی رکن کو سادی اکثریت کے ساتھ زمہ داری سونپ سکتی ہے۔ وائلیٹ پارکنگ کمپنی کی رجسٹریشن کا اختیار کے قیم سی کے حوالے کردیا گیا محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سہ ماہی رپورٹ کاونسل میں پیش کرنے کی پابند ہونگی۔