سان فرانسسکو: فیس بک نے گیمنگ کے عالمی منظرنامے میں کودنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے ایک ایپ لانچ کردی ہے۔ اس میں بہت سے گیم، فورم ، پلے گروپ اور آپشن موجود ہیں۔
فیس بک کے مطابق اس بالکل نئی ایپ کے تین اہم پہلو ہیں۔ ان میں پہلے نمبر پر واچ ہے جس کی بدولت ای اسپورٹس اور گیم بنانے والی مشہور کمپنیوں کے اشتہارات ، خبریں اور دیگر تفصیلات دیکھی جاسکیں گی۔ دوسرا پہلو پلے کا ہے جس کے ذریعے کسی ڈاؤن لوڈ کے بغیر آپ کس بھی وقت کسی بھی جگہ کئی اقسام کے گیم کھیل سکیں گے۔ تیسرا آپشن کنیکٹ ہے جس میں آپ مختلف دوستوں اور گیم کھیلنے والوں سے رابطہ کرسکیں گے اور ان سے مشورے اور ٹپس بھی حاصل کرسکیں گے۔
اس سے قبل بھی فیس بک بہت سی گیم پیش کرتا رہا ہے اور اپنی فیس بک ایپ میں ہی کئی آپشن پیش کرچکا ہے لیکن یہ نئی ایپ ایک باقاعدہ گیمنگ ایپ کے طور پر پیش کی جارہی ہے۔ اس سے قبل فیس بک نے تحمل سے عوامی رائے اور ڈیٹا کے رحجانات کا جائزہ بھی لیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لاطینی امریکا اور ایشیا کے کئی ممالک میں یہ ایپ ایک سال سے زیرِ استعمال ہے جو ظاہر ہے کسی بڑے ٹیسٹ کا حصہ بھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here