واشنگٹن: بچپن میں کاغذی جہاز اڑانے کی عادت جوانی تک برقرار رہتی ہے اور اب جدید ایپ سے اس شوق کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ ایپ کے علاوہ موٹر، ٹرانسمیٹر اور دیگر نظام کسی بھی ڈیزائن اور گتے سے بنے چھوٹے ہوائی جہاز کو اڑانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔
اسے پاور اپ کا نام دیا گیا ہے جو بہت اسمارٹ طیارہ ہے اور اسے بہت سے حالات میں نہایت پرسکون انداز میں اڑایا جاسکتا ہے۔ طیارے میں میں جائرو اور اسراع پیما (ایسلریٹر) بھی لگے ہیں۔ پچھلی جانب تھرسٹ فراہم کرنے والی دو موٹریں بھی لگائی گئی ہیں جو ہموار انداز میں اسے اڑنے کے قابل بناتی ہیں۔ اس طیارے کو اسمارٹ فون کے ذریعے آسانی سےکنٹرول کیا جاسکتا ہے۔