لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ لڑکے اچھی شیپ میں نظر آرہے ہیں اور امید ہے کہ اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے کرکٹ کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے، جبکہ دیگر کھیلوں پر بھی اس کا اثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی کنڈیشنز میں عادتوں کو تبدیل کرنے میں وقت لگے گا، طویل عرصے بعد کھیل کے میدان میں آنا اچھا لگا۔