پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ اموات 4 ہزار 619 ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج 4 جولائی کی صبح تک ملک میں ایک ہزار 504 نئے کیسز اور 27 اموات کا اضافہ ہوا ہے۔

تاہم ملک میں ایک روز میں صحتیاب افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور 24 گھنٹوں میں 11 ہزار 471 افراد شفایاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے، اور اس وقت فعال کیسز سے زیادہ صحتیاب افراد ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا جس کے بعد اس وائرس کو یہاں 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here