اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نہ ہم آخری چوائس ہیں نہ مائنس ون ہیں، اگر مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن والے عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، کیوں کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی پارٹیاں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہیں اور اب ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا تھا کہ نواز شریف نے چلے جانا ہے اسی لیے کہتا تھا جانے دو کیوں کے ان کو جانا ہی تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر 4 خودکش حملے ہوئے پھر بھی نہیں گھبرایا تھا، لیکن کورونا سے گھبرا گیا تھا، اللہ شہباز شریف کو بھی کورونا سے صحتیاب کرے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی سے گذارش ہے کہ اپنے گندے کپڑے میڈیا پر نہ دھویں، جبکہ میری کوشش ہے کہ کوئی مزدور بیروزگار نہ ہو۔