امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ماسک پہننے سے کوئِی مسئلہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چہرے کو ڈھانپنا لازمی قرار نہیں دینا چاہیے۔
جبکہ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اندازہ لگایا کہ انفیکشن اچانک غائب ہو جائے گا، گذشتہ روز امریکہ میں ایک دن میں ریکارڈ 52 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے تھے۔
رپبلکن پارٹی کے ایک رکن نے بھی یہ بیان دیا تھا کے صدر ٹرمپ کو ماسک پہننا چاہیے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک عرصے سے ماسک پہننے کے مخالف تھے۔