اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 22,128 ٹیسٹ کئے گئے، 4,339 نئے کیس، 78 اموات رپورٹ ہوئیں، ایکٹو کیس1,08,642، مجموعی کیس 2,17,809 اوراموات 4,473 ہو گئیں اور 1,04, 694 متاثرہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی طرف سے جاری کووڈ۔19کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 8 ہزار 201، پنجاب میں7ہزار996، کے پی کے میں 2 ہزار397، بلوچستان میں 780، گلگت بلتستان میں 46، آزاد جموں کشمیرمیں 300 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 694 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے۔ ملک بھر1562 وینٹیلیٹرز کووڈ۔ 19 مریضوں کے لئے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے487 استعمال میں ہیں۔ ملک بھر میں ایک لاکھ 8 ہزار 642 ایکٹو کیسز ہیں اس میں 4 ہزار 339 نئے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 2لاکھ 17ہزار809 مصدقہ کیسز ہیں جن میں آزاد کشمیر کے1135، بلوچستان کے 10ہزار 608، گلگت بلتستان کے1511، اسلام آبادکے 13ہزار 82، کے پی کے کے26ہزار 938، پنجاب کے 76ہزار 740 اور سندھ کے 86ہزار795 کیسزشامل ہیں۔ ملک بھر کی 768 ہسپتالوں میں5 ہزار 112 مریض زیر علاج ہیں۔