انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن کے حالیہ ریسرچ سروے کے مطابق پاکستان کے 52 فیصد شہریوں نے وزیراعظم کے سمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
سروے کے مطابق 63 فیصد شہری اسمارٹ لاک ڈاون کے حامی ہیں اور 21 فیصد شہری مکمل لاک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں۔ جبکہ سروے میں 54 فیصد مردوں اور 46 فیصد خواتین سے رائے لی گئی تھی۔
انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے سروے میں 67 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو ویکسین لگانے کے لیے تیار ہیں جب کہ 19 فیصد نے ویکسین کے لیے رضا مندی ظاہر نہیں کی۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب تک مریضوں کی مجموعی تعداد 217809 ہے جب کہ اموات کی تعداد ساڑھے چار ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔