لاڑکانہ رپورٹ: غلام مھدی بلوچ

لاڑکانہ میں کروڑوں روپئے کی سرکاری ادویات کی نجی میڈیکل اسٹورز پر فروخت کا معاملہ، پولیس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے بھی میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ کے دفتر پر چھاپہ مار کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ لاڑکانہ پولیس کی جانب سے ابتک سرکاری ادویات کی فروخت کے معاملے پر 3 ملزمان گو گرفتار کر کے 2 کروڑ روپئے سے زائد کی ادویات قبرستان اور دیگر مقامات سے برآمد کیں تھیں تاہم معاملے کی خبریں نشر ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کی جانب سے میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ ڈاکٹر ارشاد کاظمی کے دفتر اور ادویات کے اسٹور پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی اور عملے سے ادویات کی انوینٹریز، اسٹاک اور ریکارڈ کو چیک کیا گیا اینٹی کرپشن افسران نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ اور اسٹور انچارج سمیت دیگر عملے سے پوچھ گچھ بھی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here