رپورٹ: اے بی آریسر
عمرکوٹ: حکومت کی جانب سے رین ایمرجنسی کے اعلان کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے عمرکوٹ شہر کے گٹر نالے اور نالیاں صاف نہ ہوسکیں. گٹروں کا ابل کر سڑک پر آنا معمول بن گیا ہے۔ جو بارش میں شدید سیلاب کا سبب بن کر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر سے تو غائب ہے. لیکن وڈیروں کے بنگلوں پر بلا ناغہ موجود رہتا ہے. جس کی باعث شہری اپنی گلیوں اور گٹر نالوں کی صفائی خود کرنے پر مجبور ہیں۔ دو بار اسی کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کی دعویدار میونسپل انتظامیہ شہریوں کو صفائی اور صاف پانی کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ کروڑوں روپے کا بجٹ ہضم کرنے کے باوجود بھی مین ڈرینیج کو دروازہ تک لگا نہیں سکا اور نہ ہی نالوں اور ڈرینیج سسٹم کی صفائی کرواسکا ہے۔
یہ کچرے کے ڈھیر پر بڑا پینافلکس فکس-اٹ کے عالمگیر نے نہیں لگایا لیکن میونسپل انتظامیہ نے خود اپنا نام روشن کیا ہے، شہریوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بارش کی ہنگامی صورتحال میں اگر گٹر نالوں کی صفائی نہ ہوئی تو شہری سیلاب اور بیماریوں سے دوچار ہوسکتے ہیں۔