اسٹاف رپورٹ
کراچی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر جس میں ڈپٹی کمشنر شکارپور کے اوپر پولیس اہلکار چھتری لے کر کھڑا ہے کا ڈی آئی جی لاڑکانہ جناب عرفان علی بلوچ صاحب نے نوٹیس لے لیا۔ ایس ایس پی شکارپور کو متعلقہ افسر سے سیکیورٹی واپس لینے کے احکامات جاری۔ پولیس سیکیورٹی کے لیئے ہوتی ہے اپنے ذاتی کاموں کے لیئے نہیں اس عمل سے پولیس کا مورال ڈائون ہواہے۔ ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ نے کا کہنا ہے کہ آئندہ ایسا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔