سپریم کورٹ نے پورے کراچی شہر سے تمام سائن بورڈ اور بل بورڈز ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔


سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں شہر میں بل بور گرنے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔


میئر کراچی وسیم اختر، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، کمشنر کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔


چیف جسٹس نے شہر میں بل بورڈ گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مافیا حکومتوں کو پال رہی ہے، حکومتیں اس مافیا کا کیا بگاڑیں گی، اگر کچھ کیا تو حکومتوں کا دانا بند ہو جائے گا۔


سپریم کورٹ نے پورے شہر میں بل بورڈ اور سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو مکمل اختیارات دے دیے، کارروائی کر کے تمام بل اور سائن بورڈز ہٹا دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here