ترک پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اسے ریگولیٹ کرنے کا قانون منظور کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز اس قانون کو منظور کیا جس کے تحت حکام کو سینسر شپ کے بجائے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے غیر معمولی اختیار حاصل ہوں گے۔

سوشل میڈیا قانون کے تحت فیس بک اور ٹوئٹر جیسی بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کو مواد سے متعلق شکایات سے نمٹنے کے لیے ترکی میں دفاتر کھول کر اپنے نمائندے مقرر کرنا ہوں گے۔

بل کے تحت اگر کوئی سوشل میڈیا کمپنی اپنا مقامی نمائندہ مقرر کرنے سے انکار کرتی ہے تو قانون میں اس کمپنی پر جرمانے کا اختیار دیا گیا ہے جب کہ اس کے اشتہارات پر پابندی سمیت کمپنی کے بینڈ وتھ میں بھی کمی کی جاسکے گی، اس کے علاوہ عدالتی فیصلے کے ذریعے بینڈ وتھ کو 50 سے 90 فیصد تک کم کیا جائے گا، بینڈ وتھ میں کمی کا مطلب سوشل میڈیا نیٹ ورکس استعمال میں انتہائی سست ہوجائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here