کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا فاتحی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد اپنی فیملی بنانا چاہتی ہیں اور اپنے خوبصورت بچے دیکھنا چاہتی ہیں۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق نورا فاتحی نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اُنہیں اپنا خاندان شروع کرنے اور اپنے بچے دیکھنے کی بہت جلدی ہے۔


بھارتی جریدے ‘ فلم فیئر ’ سے بات کرتے ہوئے نورا فاتحی کا کہنا تھا کہ ‘ انہوں نے پہلے کبھی ان معاملات کے بارے میں نہیں سوچا مگر لاک ڈاؤن کے دوران اُنہیں اپنی زندگی سے متعلق سوچنے کا بہت وقت ملا جس میں اُنہیں احساس ہوا کے اپنی صحت، اپنے پیاروں اور خاندان کی قدر کرنی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here