پشاور میں جج کے سامنے ملزم کو گولی مار دی گئی۔


وی این ایس رپورٹ


پشاور: پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کیس کی سماعت کے دوارن ملزم کواحاطہ عدالت میں جج کے سامنے گولی مارکر ہلاک کردیا گیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم خالد کو گرفتار کرلیا گیا۔


قتل کا یہ واقعہ ایڈیشنل سیشن جج شوکت اللہ کی عدالت میں پیش آیا۔ جج شوکت اللہ عدالت میں موجود تھے جب مقتول پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 295کے تحت توہین رسالت کا مقدمہ درج تھا۔

سماعت کے موقع پرمقتول طاہر نسیم کو عدالت میں پیش کیاگیا۔تو بورڈ بازار سے تعلق رکھنے والے ملزم خالد نے پشتخرہ کے رہائشی مقتول طاہر احمد نسیم کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

فائرنگ کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم میں بیان دیا کہ حضور پاک نے خواب میں اسے قتل کرنے کا کہا اس لئے اس نے قتل کیا۔ جج کے سامنے اتنے حساس مقدمے میں پستول کے ساتھ آنا سکیورٹی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here