اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دے دیا۔
تانیہ ایدروس نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔ انہوں نے کہا میری دہری شہریت پر تنقید کی گئی۔
تانیہ ایدروس کا کہنا تھا میری کینیڈا کی شہریت سے متعلق تنازع پیدا کیا گیا، ڈیجیٹل پاکستان وژن میں شہریت جیسے تنازعات رکاوٹ ہیں، بغیر کسی عہدہ کام جاری رکھوں گی، خدمت کے جذبہ سے پاکستان آئی تھی، ملک کی خدمت کرتی رہوں گی۔
یاد رہے کہ گوگل کی سینئر پاکستانی ایگزیکٹو تانیہ ایدروس نے گزشتہ برس 5 دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے منصوبے کے لیے گوگل سے استعفیٰ دے دیا تھا۔