اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی استعفی دے دیا۔
انہوں نے کہا عمران خان کے کہنے پر پاکستان آیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پوری تندہی اور ایمانداری سے کام کیا، پاکستان کی خدمت اعزاز کی بات ہے، ایسے وقت عہدہ چھوڑا جب کورونا کم ہو رہا ہے، معاونین پر تنقید کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، پاکستانی شہریوں کو صحت کی بہتر سہولتوں کی ضرورت ہے، شعبہ صحت میں بہتری کیلئے مخلصانہ کاوشیں کیں۔
اس سے قبل تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے اپنے استعفے کی کاپی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی۔