محکمہ صحت نے برطرف ڈاکٹرز کی فہرست اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ برطرف ہونے والے ڈاکٹرز گھر بيٹھے کروڑوں روپے تنخواہ کی مد ميں وصول کرچکے تھے۔
یہ ڈاکٹرزڈیوٹی سےغیرحاضرتھے۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ان میں سے کئی ڈاکٹرز ملک سےباہرچھٹيوں پرگئےاورڈیوٹی پرواپس ہی نہ آئے،متعدد بار شوکاز نوٹس کے باوجود کسی نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔
ان ڈاکٹرز کو تنخواہوں کی مد میں کروڑوں روپےکی ادائيگياں ہورہی تھیں اور ان کی تنخواہيں 2 سال پہلے روکی گئی تھیں۔