برطانوی نژاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 24 سالہ صوفی ٹرنر اور 30 سالہ جوئے جونس نے بھی اپنے ہاں پہلی بچی کی پیدائش کی تصدیق کردی۔
رپورٹ میں شوبز ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جوڑے کے ہاں چند دن قبل 22 جولائی کو بچی کی پیدائش ہوئی تھی اور بچی کا نام ولا رکھا گیا ہے۔
صوفی ٹرنر نے لاس اینجلس کے ہسپتال میں بچی کو جنم دیا اور اب دونوں ماں اور بیٹی ٹھیک ہیں۔