کراچی: پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پوری سندھ تباہ کردی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بابت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعید غنی اور ناصر شاہ گروپ پورا صوبا چلا رہے ہیں، لگتا ہے ہمیں مراد علی شاہ کے پوسٹرز لگانے پڑے گے۔
انہوں نے کہا کہ برسات کے بعد کراچی شہر کی صورتحال بدترین ہوگئی ہے، اگر وزیر و مشیر کام نہیں کر رہے تو انہیں گھر پر بٹھادیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی سرکار ابھی تک نہ صفائی کروا رہی ہے اور نہ ہی شہر میں تجاوزات کا خاتمہ کر رہی ہے۔