انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے کورونا وبا کے پیش نظر اپنے ملازمین کو آئندہ سال کے وسط تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔


امریکی ادارے گوگل نے کورونا وبا کے خطرات سے ملازمین کو بچانے کے لیے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی اور اب عمل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


گوگل نے بذریعہ ای میل ہدایات جاری کیں کہ گھروں سے کام کرنے والے ملازمین آئندہ سال جولائی تک اسی طرح امور انجام دیں گے۔


چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ ہم گھروں سے کام کرنے کے عمل کو توسیع دیتے ہوئے ہوم’ کے آپشن کو 30 جون 2021 تک جاری رکھیں گے۔


انہوں نے آئندہ کے منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملازمین کو ان کی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھانا ہے اور نئے احکامات کے تحت انہیں دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔


وال اسٹریٹ جنرل نے چند روز قبل خبر شائع کی تھی گوگل اپنے قریباً دو لاکھ ملازمین اور دنیا بھر میں پھیلے کنٹریکٹرز کو گھروں میں کام کرنے کی اجازت میں جنوری تک کی توسیع کرنے جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here