عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت اورعوام کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے دواہم ستون ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانوم گیبریسس نے ایک آن لائن پریس کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کورونا وائرس سے تمام ممالک متاثر ہوئے ہیں تاہم بعض ملکوں میں وائرس کا شدید پھیلائو دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک کروڑ متاثرہ مریضوں یا دنیا بھرکے تمام مریضوں میں سے دوتہائی کا تعلق دس ممالک سے ہے اوران میں سے تقریباً نصف مریض تین ملکوں میں سامنے آئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے شدید متاثرہونے والے تین ملکوں میں امریکہ، برازیل اوربھارت شامل ہیں۔