فروغ نسیم نے8 ماہ کے دوران تیسری مرتبہ وزیرقانون کا حلف اٹھایا۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ایوان صدر میں فروغ نسیم سے حلف لیا۔
ایم کیوایم پاکستان کے سینیٹر فروغ نسیم نے پہلی مرتبہ نومبر 2019میں آرمی چیف کی مدت ملازمت کے کیس میں وکالت کیلئے اور دوسری مرتبہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کیلئے یکم جون 2020 کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
پہلی مرتبہ تو فروغ نسیم 2 روز بعد ہی کابینہ میں واپس آگئے تھے لیکن اس مرتبہ وہ ایک ماہ 23 دن کے بعد کابینہ میں واپس آئے ہیں۔
موجودہ حکومت میں ایک ہی وزارت کے لیے 3 بار حلف اٹھانے والے وہ واحد وزیر ہیں