رپورٹ: قاضی فرید
ڈوکری: پیپلزپارٹی ڈوکری کے جنرل سیکریٹری سردار علی ڈنو خان نے کہا ہے کہ عباسی خاندان کی ماضیر
میں پیپلزپارٹی کے لیے بڑی قربانیاں ہیں، اور پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عباسی خاندان نے لاڑکانہ کی عوام کی بہت خدمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر عباسی خاندان پیپلزپارٹی میں شمولیت کرے گا تو ہم اس فیصلےکو لبیک کہیں گے اور ہر ممکن مدد بھی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ اندرونی اختلافات کی وجہ سے ہم نے گذشتہ بلدیاتی الیکشن میں شکست کھائی تھی مگر آنے والے بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی ڈوکری سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔
جبکہ پ پ رہنما محمد جمن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی ڈوکری سے کلین سوئپ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈوکری کا ٹائون چیئرمین جی ڈی اے کا ہے ، لیکن شہر کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے ، شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں لیکن چیئرمین کو کوئی فکر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی جیتے گی اور اس شہر کی رونقیں بحال کرے گی۔