لینووو کمپنی کی جانب سے پہلا گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرایا گیا ہے جس کا نام ‘لینووو لیجن ڈوئل’ ہے۔

اس گیمنگ اسمارٹ فون کی اسکرین 6.65 انچ کی ہے جب کہ اس میں 144 ہرٹز کے ساتھ مکمل ایچ ڈی ریزولوشن ہے۔

لینووو لیجن ڈوئل فون میں اسنیپ ڈریگن 865+ پروسیسر موجود ہے جب کہ اس کی پشت پر موجود 64 میگا پکسل کا بیک کیمرا ہے۔

لینووو کے اس فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو کہ 0 سے 100 فیصد چارج ہونے میں صرف 30 منٹ کا مختصر وقت لیتی ہے۔

اگر اس فون کی قیمت کی بات کی جائے تو یہ عام گیمنگ اسمارٹ فونز کے مقابلے میں کم ہے، اس فون کی قیمت 500 ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور اگر آپ اس میں زیادہ میموری والی کیٹیگری کا فون چاہتے ہیں تو اس کی قیمت میں میموری  کے حساب سے اضافہ ہوتا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here