کندھ کوٹ: رپورٹ غفار منگی
درانی مہر کچے کے علاقے میں پولیس کی کاروائی ایک مغوی بازیاب کرالیا گیا، دو ہفتہ قبل مغوی مرید بہلکانی کو کرمپور کے قریب مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ ترجمان پولیس
ایس ایس پی اسد رضا شاہ کی ہدایات پر مغوی کی بازیابی کے لئے تھانہ جمال کے انچارج خلیل احمد رند اور ان کی ٹیم نے موثر حکمت عملی کے ساتھ اغوا کاروں کا محاصرہ کر رکھا تھا، اغوا کار پولیس کے دباؤ میں آکر مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔