قمبر رپورٹ : قاضی نیاز حسین
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے احکامات پر سندھ بھر کی طرح قمبر میں بھی سیپکو ملازمین نے سیپکو دفتر سامنے اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے ہاتھوں میں کالی پٹیاں باندھ شدید نعریبازی کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا، کورونا وبا کے دوراں فرنٹ لائین میں کھڑے سیپکو ملازمین کے جائز مطالبات منظور نہیں کیے جارہے جبکے وزیر اعظم پاکستان کے اعلان باوجود مطالبات منظور نہ ہونے پر سیپکو ملازمین میں بیچینی چھائی ہوئی ہے اس موقع پر مظاہرین واپڈا ورکرز یونین چیئرمین عبدالحفیظ تونیو،لعل محمد راہوجو،تاج محمد منگی سمیت دیگر مظاہرین نے بتایا کہ سیپکو ملازمین بجلی کی تاروں پر کام کرنے والے لائن اسٹاف کو کوئی سہولت بھی مہیسر نہیں جبکے سب ڈویژنوں کے پاس گاڑی نہیں،ٹی اینڈ پی،حفاظتی آلات،مٹریل کی عدم فراہمی کی بناء پر مسلسل حادثات میں اضافہ ہورہا ہے اور تو اور ملازمین کے بلاجواز تبادلے کرکے پریشانی میں مبتلا کیا جارہا ہے اور سیپکو افسران کا ملازمین سے ناروا سلوک اختیار کیا جارہا ہے جس پر سیپکو ڈویژن قمبر کے ورکرز نے اپنے جائز مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔