وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مشن یہ ہے کہ سب کو قانون کے دائرے میں لائیں گے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دنیا سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہی ہے، اگر ملک میں لاک ڈاؤن سے پہلے مجھ سے پوچھا جاتا تو میں کبھی سخت لاک ڈاؤن نہیں کرنے دیتا کیوں کہ اس سے غریب عوام کی مشکل میں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنا نقصان اس ملک کی لیڈرشپ نے پہنچایا ہے اتنا کوئی دشمن بھی نہیں پہنچا سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے لبرلی کرپٹ ہیں، ان کی باتوں کا مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ نواز لیگ اور پیپلزپارٹی والوں نے ملکی اداروں کو تباہ کیا، پاکستان کو مدینے کی ریاست کے اصولوں پر چلانا چاہتا ہوں۔