رپورٹ: آصف علی جوکیو

جام رانجی جاڑیجا

ہند اور سندھ میں کرکیٹ کا بنیاد ڈالنے والے جام صاحب رانجی جاڑیجا، جام نگر کچھ کا حکمران اور انگلینڈ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر رہے ہیں۔ جام رانجی 1896 میں آسٹریلیا کے خلاف پہلی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں لگا کر رکارڈ قائم کیا، انٹرنیشنل کیریئر کے ساتھ فرسٹ کلاس کیریئر میں بھی 24000 سے زائد رنز بنائیں، ان کا نام وزڈن کرکیٹ میگزین بھی شامل ہے۔

جبکہ انگلش سلیکٹرز نے ان کا نام انگلینڈ ٹیم میں شامل کیا تو غیر انگلش ہونے کی وجہ سے ان پر تنقید بھی ہوئی لیکن ان کی قابلیت کے سبب سلیکٹرز نے انہیں ٹیم میں شامل کرلیا۔ ان کے نام سے برٹش انڈیا میں 1934 میں رانجی ٹرافی کی شروعات کی جو اب تک جاری ہے جس میں سندھ کی ٹیم نے 14 سال حصہ لیا۔

ہند اور سندھ میں جام لقب صرف سندھ کے حکمرانوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، جام رانجی جاڑیجا کرکیٹ کے علاوہ جام نگر کچھ کا بہترین حکمران بھی رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here