پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو شکست دیکر ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل جیت لیا۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت اے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان شاہیز نے طیب طاہر کی شاندار سنچری اور صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کی ففٹیز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 352 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 64 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم پہلی وکٹ گرنے کے بعد بھارت کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ سوائے ابھیشیک شرما اور کپتان یش دھل کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹک سکا، دونوں نے بالترتیب 61 اور 39 رنز اسکور کیے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں بھارت اے کی ٹیم  224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح پاکستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ 128 رنز سے جیت لیا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here