ون ڈے کرکٹ میں فخرزمان اور امام الحق کامیاب ترین پاکستانی اوپننگ جوڑی بن گئے جب کہ دونوں نے 5 سنچری شراکتوں کا ریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستانی اوپنرز نے جنوبی افریقہ سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کردیا،امام الحق اور فخر زمان سب سے زیادہ سنچری شراکتیں قائم کرنے والی پاکستانی جوڑی بن گئے، دونوں نے5 مرتبہ یہ سنگ میل عبور کیا۔

اس سے قبل یاسرحمید و عمران فرحت اور ناصرجمشید و محمد حفیظ ون ڈے میچز میں 4، 4 سنچری پارٹنرشپ قائم کرنے والے اوپننگ پیئرز ہیں۔ فخرزمان نے ابتدائی50اننگز میں 2234رنز بنانے والے ظہیر عباس کو پیچھے چھوڑ دیا، ان کے رنز اب 2261ہوچکے، بابر اعظم نے 50اننگز میں 2129رنز بنائے تھے، عالمی ریکارڈ ہاشم آملہ کے پاس ہے، انھوں نے 50اننگز میں 2486رنز اسکور کرلیے تھے۔

فخرزمان نے جنوبی افریقہ کیخلاف 3ون ڈے میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا کارنامہ بھی سرانجام دیا ہے،انھوں نے مجموعی طور پر حالیہ سیریز میں 302رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں شامل ہیں۔

اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پروٹیز کیخلاف 3میچز میں 233رنز بنائے تھے،عام طور کپتان بننے کے بعد کئی بیٹسمینوں کی کارکردگی میں زوال آتا ہے مگر بابر اعظم نے قیادت سنبھالنے کے بعد 89.80کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here