cricket kandhkot

رپورٹ: عبدالغفارمنگی

کندھ کوٹ آل پاکستان ٹی 20 ناک آوْٹ کرکیٹ ٹورنامنٹ کا فائنل منی اسپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوا ۔ ٹورنامنٹ 40 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی 20 دنوں سے جاری ٹورنامنٹ میں سپر اسٹار اور یونائیٹڈ سی سی کے ٹیموں نے فائنل کے کوالیفاء کرلیا ۔

فائنل میں پہچنے والی ٹیموں سپر اسٹار اور یونائیٹڈ سی سی کے درمیان ٹاس ہوا سپر اسٹار کے کیپٹن امتیاز ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مقرر بیس اوورس میں تین وکٹس کے نقصان پر 192 رنس کا ٹارگیٹ دیا ۔آل رائونڈر پلیئر فراز عزیز نے ناٹ اننگ کھیل کر 70 رنس بنائے دوسرے کھلاڑیوں میں ماجد منگی 60 رنس جبکہ نظام چنہ نے 30 رنس بنائے ۔

یونائیٹڈ سی سی دیا ہوا حدف پورہ کرنے میں ناکام رہی 140 کے مجموعی اسکور پر آل آئوٹ ہوگئی ۔یونائیٹڈ کی جانب سے فرحان نے 45 نادر 40 رنس بنائے سپر اسٹار کے بالر فراز عزیز نے 3 وکٹس لیے اس طرح سپر اسٹار کی ٹیم نے 52 رنس سے فائنل جیت لیا۔ ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے ونر ٹیم اور رنر ٹیم کو کیش پرائز اور ٹرافی دی ۔

مین آف دی میچ فراز عزیز جبکہ مین آف دی سیریز ماجد منگی نے حاصل کی ، اس موقع مہمان خاص ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے کہا کہ کندھ کوٹ میگا ایونٹ منعقد کروانے پر اسد عاربانی اور غفار منگی کو مبارک باد دیتا ہوں مزید کہا کہ کندھ کوٹ میں کرکیٹ کا بڑا ٹلینٹ ہے گراؤنڈ اور پلیئرز کے لیے ہر ممکن خدمت کرونگا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here