نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ قرنطینہ کےبغیر سفر کرنے کی منظوری دیدی۔

کیوی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے دونوں کرونا سے پاک ممالک کےمابین سفر کی منظوری دینے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ دو طرفہ راہداری 18اپریل سے شروع ہوگی۔

کیوی وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کےبعد سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا۔

 گزشتہ برس اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے شہریوں کو بغیر قرنطینہ آسٹریلیا جانے کی اجازت تھی تاہم آسٹریلوی شہریوں کو یہ سہولت میسر نہیں تھی۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پر بڑی حد تک قابو پا لیاگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here