پاکستان سے برطانیہ کے لئے جانے والی فلائٹس کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان سے برطانیہ جانے والی براہ راست پروازوں کا کرایہ 22 سو 24 سو پاؤنڈ تک پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سے برطانیہ جانے والے برطانوی شہری قرنطینہ سے بچنے کے لئے جمعہ 9 اپریل سے قبل واپس جانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب استنبول سے آنے والی پروازوں کا یکطرفہ ٹکٹ بھی 1700 پاؤنڈ میں فروخت ہونے لگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی سفری پابندیوں کے تحت پاکستان سمیت چار ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here