پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نےکہا کہ پی ڈی ایم ووٹ چور ٹولے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

ہفتےکولاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناءاللہ کیخلاف انسدادِ منشیات کیس کی سماعت جج خالد بشیر نےکی۔جج شاکر حسین کے ٹرانسفر کے باعث رانا ثناءاللہ سمیت دیگر پر فردجرم عائد نہیں ہوسکی۔عدالت نےکیس کی  سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

عدالت کےباہر میڈیا سے بات کرتےہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئین کی عملداری کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ حکومت رنگے ہاتھوں پکڑی جاچکی ہے اوریہ لوگ چور چور کا شور مچا کر خود چوری کرتے ہیں۔

رانا ثنااللہ نےکہا کہ پی ٹی آئی نے ڈسکہ الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی اور ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کا فيصلہ حکومت کے تابوت ميں آخری کيل ثابت ہوگا۔ ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے اورووٹ کی عزت ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔

پیپلزپارٹی سے متعلق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمان سے استعفی کےمعاملے پر پیپلزپارٹی کی اپنی رائے ہے اوران کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here