وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں یکم رمضان المبارک 13 اپریل کو ہوگا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کو نظر آجائے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت کی دیگر شہروں میں واضع طور پر دیکھا جاسکے گا۔ خدا یہ رمضان سب کیلئے رحمت اور برکت کا باعث کرے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے 30 مارچ کو پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل بروز منگل کو نظر آنے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 اپریل کو 7 بج کر 32 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی، جس کے باعث 13 اپریل کی شام کو رمضان کا چاند دکھائی دے سکے گا۔ 13 اپریل کو آسمان پر کہیں کہیں بادل ہونگے اور زیادہ تر آسمان صاف ہوگا جس کے باعث چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہونگے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس پشاور میں 13 اپریل کی شام کو ہوگا۔
قبل ازیں رمضان المبارک میں کراچی میں 2 ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ موسمی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے جواد میمن کا کہنا تھا کہ ایک ہیٹ ویو شدید اور ایک متعدل ہوگی۔