کراچی کے تاجروں نے کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا۔

تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرانے اوقات بحال کیے جائے کیونکہ محدود اوقات میں کاروبار کرنا مشکل ہوگا اور رش بڑھنے سے کورونا پھیلے گا۔

دوسری جانب شادی ہالز مالکان نے بھی ہالز بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ممکن تعاون کررہے ہیں، سندھ حکومت بھی شادی ہالز کا خیال رکھے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں کاروباری مراکز کے کھولنے کے حوالے سے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، صوبے بھر میں کاروباری مراکز صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here