پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی منگنی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگی۔

گزشتہ روز اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ہاتھ میں انگوٹھی پہنے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

تاہم یکم اپریل کو یہ خبر شیئر کیے جانے کے باعث مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے اپریل فول تصور کیا لیکن کچھ دیر بعد ہانیہ کے دوست عمر مختار نے انہیں اور گلوکار شمعون اسماعیل کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ کی۔

جس کے بعد عمر مختار کی اسٹوری کو ہانیہ عامر اور شمعون اسماعیل دونوں نے اپنی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا جس نے مداحوں کو یقین کرنے پر مجبور کردیا کہ شوبز کی دو اہم شخصیات نے منگنی کرلی ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ اور گلوکار کو منگنی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شرو ع ہوگیا تاہم اب ہانیہ کی قہقہے لگاتی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس سے یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ اداکارہ کی منگنی کی خبر صرف ایک مذاق تھی۔ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق جھوٹی منگنی کے مذاق کا خیال عمر مختار کا تھا اور ویڈیو میں ہانیہ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اب لوگ اس منگنی کو کیسے بھولیں گےجو کہ ایک مذاق تھی۔

اداکارہ کی تصدیق کے باوجود ہانیہ عامر  ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہی ہیں اور مداحوں کی جانب ہانیہ کے لیے تنقید اور  تعریف   دونوں طرح کے ایموجیز شیئر کیے  جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here