کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرما رنگ دکھانے لگا۔ آج بھی سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں ہیٹ ویو جاری ہے۔ درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔
بلوچستان میں سبی، کوہلو، لسبیلہ میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی ہے۔ پنجاب میں موسم گرم رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔