سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندرکےمزارکا گیٹ توڑنے پردرگاہ کے سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں400 نامعلوم افراد کيخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
جمعرات کو مزار پر مشتعل زائرین نے گیٹ توڑ مزار کے اندر داخل ہونےکی کوشش کی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کو زائرین کے لیے بند کیا گیا ہے۔چار سو افراد کے خلاف درج مقدمے میں دفعہ 295، 427، 324، 269، 353، 148، 186، 149، 435، 504 پی پی سی شامل کی گئی ہے۔مقدمے میں ڈیوٹی اٹکاء کے دفعات بھی شامل ہیں۔
لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات میں شرکت کےلیے پنجاب سے بڑی تعداد زائرین کی آئی ہوئی تھی ۔ مزار کے باہر پولیس کے ساتھ جھڑپ میں کچھ مظاہرین زخمی بھی ہوئے اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیاگیا۔ ایس ایس پی جامشورو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر 27مارچ کو صوبے بھر کے مزارات بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔