سندھ کا سب سے بڑا اور ایڈوانسڈ مولیکیولر جینیٹکس ائینڈ الائیڈ سائینسز فیسیلٹی سینٹر جامع بینظیر لاڑکانہ میں بنے گا ترجمان جامع بینظیر لاڑکانہ

منصوبہ وائس چانسلر جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر انیلا عطاالرحمان کی مستقل کاوشوں کا نتیجہ ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جامع بینظیر کیلئے ایڈوانسڈ رسرچ مولیکیولر جینیٹکس ائینڈ الائیڈ سائینسز سینٹر منصوبے کی منظوری دے دی، ایڈوانسڈ رسرچ مولیکیولر جینیٹکس ائینڈ الائیڈ سائینسز فیسیلٹی سینٹر منصوبے پر 1 ارب 82 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی، ایڈوانسڈ رسرچ مالیکیولر جینیٹکس ائینڈ الائیڈ سائینسز فیسیلٹی سینٹر منصوبے کو دو سال کے مختصر عرصے میں مکمل کیا جائے گا ۔

منصوبے میں ایڈوانسڈ رسرچ مولیکیولر جینیٹکس سینٹر، پیتھالوجیکل لیبارٹری، ڈجیٹل لائیبریری اور سینٹرل مسجد کا قیام شامل ہیں، منظور شدہ منصوبے میں لیول 3 پلس بائیو سیفٹی لیب کا قیام عمل میں آئے گا منصوبے سے 4 سو پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز، پی ایچ ڈی اسکالرز سمیت دیگر سینکڑوں طلبہ و طالبات مستفید ہو سکیں گے، منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد تمام ڈی این اے اور پیتھالوجی رسرچ ٹیسٹس سمیت تمام بیماریوں کی تشخیص کے ٹیسٹ جامع بینظیر لاڑکانہ میں کیے جا سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here