صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ اورڈائریکٹر سکینہ سموں نے نئی فلم کی کاسٹ کا اعلان کردیا۔

انسٹاگرام پر فالوورز کو اس حوالے سے بتانے والی سکینہ سموں نے لکھا ” اللہ کے کرم سے میں اپنی اگلی فلم کی تفصیلات کا اعلان کرنے کے قابل ہوئی، مجھے یہ بتاتے ہوئےخوشی ہورہی ہے کہ شہریار منور صدیقی اور اسد صدیقی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ 


دونوں اداکاروں کےساتھ  تصاویر شیئرکرنے والی سکینہ سموں نے بریکٹ میں ازراہ مذاق یہ بھی بتایا کہ صدیقی آپس میں رشتہ دار نہیں ہیں۔

اگلی پوسٹ میں سکینہ نے فلم کی ہیروئن کا اعلان کیا، یہ کردار حمائمہ ملک نبھائیں گی۔


فلم کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ مجھے اس فلم کی ہدایتکاری کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے، یہ دیہی سندھ سے سچے واقعات پر مبنی رومانوی کہانی ہے۔ اس کا اسکرپٹ ایسا ہے جس کا میں عشروں سے انتظار کر رہی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ سال انہوں نے فیچر فلم ” انتظار” سے ڈاَئریکشن ڈیبیو کیا تھاجس کی کہانی ٹی وی کی معروف رائٹربی گل نے لکھی جبکہ اس کی موسیقی معروف بینڈ درویش نے ترتیب دی تھی۔

فلم انتظار کرنے والے ایک کنبے کی کہانی ہے، جوکہ ناامیدی کی صورتحال میں بھی زندگی میں خوشیاں تلاشتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں کہ ابھی اور کیا ہونا باقی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here