وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کے زور کو توڑنے کے لیے ایک بار پھر 2 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباء بہت خطرناک ہے، مجھ میں اینٹی باڈیز ہیں لیکن میں پھر بھی کورونا سے ڈرا ہوا ہوں۔ ہمیں لاک ڈاؤن کر کے کورونا وباء کا زور توڑنا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں آٹے میں نمک کے برابر بھی ویکسین نہیں لگی، ہم ویکسین لگا سکے اور نا ہی منگوا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن، مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا، کم از کم دو ہفتے کے لیے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کریں، کورونا پرحکومت سندھ کے اقدامات کو پہلے بھی سب نے فالو کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here