انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے تقریباً 50 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کر دی۔

اسٹیٹ بینک نے اگلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعرات 25 مارچ کو منظوری دی تھی جبکہ 6 ارب ڈالر کے قرض میں سے اب تک ایک ارب 95 کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو آئی ايم ایف سے 49 کروڑ 87 لاکھ ڈالر مل گئے ہیں اور یہ رقم آئی ایف ایف قرض پروگرام کے تحت ملی ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 39 ماہ کے ای ایف ایف یا بیل آؤٹ پروگرام پر دستخط کیے تھے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان کو 3 فیصد سے بھی کم شرح سود پر 10کروڑ 80 لاکھ ڈالرز اگلے 10 سال میں ادا کرنے ہوں گے۔

ان شرائط میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا، مارکیٹ پر مبنی زر مبادلہ کی شرح اور حکومت کی ملکیت کمپنیوں کی تنظیم نو شامل ہیں جوکہ خسارے میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here